195 ملین روپے سے وزیر آ باد مین بازار کی اپ گریڈیشن
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے مین بازار کی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور تعمیراتی میٹریل اور کام کی رفتار کو چیک کیا۔
مین بازار کو وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد کی ہدایت پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس پر 195 ملین روپے لاگت آ ئیگی ، 25 ملین روپے گیپکو کو د ئیے گئے ہیں تا کہ کھمبوں اور تاروں کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جا سکے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار کے ہمراہ مین بازار میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد کے مین بازار کو جدید خطوط پر بناتے ہوئے خوبصورت اور جاذب نظر بنایا جائے گا ۔