ذوالفقار بھٹو جمہوریت کے سچے علمبردار ،متفقہ آئین دیا:پی پی رہنما

ذوالفقار بھٹو جمہوریت کے سچے  علمبردار ،متفقہ آئین دیا:پی پی رہنما

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98 ویں سالگرہ پر جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ کے پیپلز سیکرٹریٹ حیدری انڈرپاس گوجرانوالہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

،نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار نے خصوصی شرکت کی ۔صدر پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عظیم مدبر، عوام دوست رہنما اور جمہوریت کے سچے علمبردار تھے جنہوں نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا اور عام آدمی کو سیاسی شعور و وقار بخشا۔ تقریب کے اختتام پر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں