پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں کے باقاعدہ دوروں کی ہدایت
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دکاندار مقررہ نرخوں پر اشیاء فروخت کریں تو آدھی سے زیادہ مہنگائی خود بخود کم ہو سکتی ہے ،اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مارکیٹوں کے باقاعدہ دوروں کے پابند ہوں اور خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔