تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بلدیاتی حلقہ بندی کی فہرستیں آویزاں

تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بلدیاتی حلقہ بندی کی فہرستیں آویزاں

شہر یوں کی طرف سے کڑیال کلاں کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی بلدیاتی حلقہ بندیوں کی فہرستیں آویزاں کر دی گئی ہیں۔ تحصیل کونسل نوشہرہ ورکاں میں 174 دیہات شامل ہیں اور اس کی مجموعی آبادی 5 لاکھ 8 ہزار 881 نفوس بتائی گئی ہے ۔تحصیل کونسل کے علاوہ تحصیل میں تین میونسپل کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔پہلی میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں سٹی، گاہڑی اور محمدپورہ پر مشتمل ہے ، جس کی آبادی 59 ہزار 639 نفوس ہے ۔دوسری میونسپل کمیٹی تتلے عالی اور بھدے موضعات پر مشتمل ہے ، جس کی آبادی 45 ہزار 305 نفوس ہے ۔تیسری میونسپل کمیٹی نوکھر، بڈھا چندو اور چک چٹھہ پر مشتمل، جس کی آبادی 26 ہزار 955 نفوس ہے ۔دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے کڑیال کلاں کو بھی میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ سامنے آیا ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں