گیس پر یشر بڑھانے کیلئے کمپریسر استعمال ،صارفین کو مشکلات

گیس پر یشر بڑھانے کیلئے کمپریسر استعمال ،صارفین کو مشکلات

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )عالم چوک ،لدھیوالہ مدوخلیل مغل چک دھاڑیوال اور گردونواح میں گیس کا پریشر بڑھانے کیلئے ہوٹلوں اور گھروں میں کمپر یسر کا بے دریغ، استعمال عام صارفین اذیت میں مبتلا ہو گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ سر دی کی شدت کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے لدھیوالہ عالم چوک مدوخلیل کوٹ اسحاق پپناکھہ دھاڑیوال اور گردونواح میں ہوٹل و تنور مالکان اور گھروں میں گیس کا پریشر بڑھانے کے لئے غیر قانونی طور پر کمپریسر کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کمپریسر استعمال نہ کرنیوالے صارفین مشکلات کا شکار ہیں ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ گیس کا پریشر پہلے ہی انتہائی کم ہے اور کمپریسر کے استعمال سے صبح اور شام کے اوقات میں گھروں میں چولہے جلانا محال ہو گیا ، کھانا بنانے کیلئے مہنگی ایل پی جی اور لکڑی کا استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ متاثرہ صارفین نے جی ایم سوئی نا ردرن کمپنی سے کمپر یسر استعمال کر نیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں