کھلے نالوں کو سلیبوں سے فوری طو رپر ڈھانپنے کے احکامات

کھلے نالوں کو سلیبوں سے فوری  طو رپر ڈھانپنے کے احکامات

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی نوید احمد نے سیالکوٹ روڈ، سیالکوٹ بائی پاس چوک سے اروپ موڑ روڈ تک دورہ کیا اور ستھرا پنجاب صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے صفائی عملہ کو مستعدی اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے اوپن ڈرینز میں غائب سلیبز کی نشاندہی پر متعلقہ محکموں کو فوری تنصیب کے احکامات جاری کرتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کیلئے گٹروں کے ڈھکنوں اور شہری آبادیوں میں اوپن ڈرینز پر سلیبز کی100فیصد تنصیب یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں