بلدیاتی ایکٹ میں غیر آئینی انتخابی طریقہ سے جمہوریت پر شب خون مارا جا رہا :نصر اللہ گورائیہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )نائب امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب نصراﷲ گورائیہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ کے ذریعے غیر آئینی انتخابی طریقہ مسلط کرکے جمہوریت پر شب خون ماراجارہا ہے ،
جماعت اسلامی 15 جنوری کو عوامی ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی حمایت سے کالے قانون کے خلاف احتجاج کرے گی۔ان خیالات کا اظہارسیالکوٹ میں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس اور گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ امتیاز بریار ،امرا زون ،کارکن ، نائب امیر ضلع سیالکوٹ عامر چیمہ ،قیم ضلع شیخ عتیق اور ناظم نشرواشاعت عارف شیخ بھی موجود تھے ۔