سیالکوٹ:جعلی دستاویزات پر سپین جانے کی کوشش ، مسافر گرفتار

سیالکوٹ:جعلی دستاویزات پر  سپین جانے کی کوشش ، مسافر گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی، جعلسازی سے حاصل کردہ سپین کے ریذیڈنٹ کارڈ پر سفر کی کوشش ناکام بنا دی ۔

مسافر مہران احمد فلائٹ نمبر QR-627 کے ذریعے سپین جا رہا تھا۔مسافر کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک دستاویزات کی بنا پر مسافر کو مزید جانچ کیلئے روکا گیا،ریذیڈنٹ کارڈ میں تصویر تبدیل شدہ تھی، مسافر نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے بھائی زین احمد کو سپین بھجوانا چاہتا تھا اور بھائی کی تصویر لگوا کر نیا کارڈ تیار کر ایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں