بچے اور بزرگ سر دی سے زیادہ متاثر ، بچائو کے اقدمات کی ہدایت
گلیانہ(نامہ نگار )ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آ فیسر رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ ڈاکٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث بچے اور بوڑھے سب زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
اس لئے شہریوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پانی نیم گرم استعمال کیا جائے اور ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کیا جائے تاکہ نزلہ، زکام اور گلے کی بیماریوں سے تحفظ ممکن ہو سکے ۔ڈاکٹر اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں گرم کپڑوں کا استعمال، خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور ٹھنڈی ہوا سے بچاؤ کیلئے چہرے اور کانوں کو ڈھانپ کر رکھنا چاہیے ۔