مقدمہ 9 سی کا ملزم جرم ثابت نہ ہونے پر بری
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا)ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی نے مقدمہ 9 سی کا فیصلہ سنادیا۔
جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم بری۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی محمد شفیق نے تھانہ صدر چیچہ وطنی کے مقدمہ نمبر 592/24 بجرم زیر دفعہ 9 سی میں جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم منظور ولد منیر کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔