ڈسکہ :ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے

 ڈسکہ :ڈکیتی چوری کی وارداتوں  میں متعدد شہری لٹ گئے

ہیڈبمبانوالہ، ستراہ ، ڈسکہ (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔

ویروالا میں 4نامعلوم افراد عاطف حسین کے ڈیرہ پر آئے اور رسیوں سے باندھ کر 7لاکھ روپے ، 2 موبائل فون ، ایک بھینس ، بچھڑی اور تین جھوٹیاں چھین کر لے گئے ، وڈالہ سندھواں کے قریب تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر بابر سے 51ہزار300روپے اور 3موبائل فون چھین لئے ، گلوٹیاں موڑ میں محمدعثمان کی ہوٹل کے باہر سے موٹر سائیکل چوری، بدھا گورائیہ میں طارق کے ڈیرہ سے 9 مرغے اور تین مرغیاں چوری ہو گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں