ڈپٹی کمشنر کا کامونکے اور صدر کا اچانک دورہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈگورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے تحصیل کامونکے اور تحصیل صدر کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے ماس ٹرانزٹ(میٹرو بس سروس)، پارکس، انڈر پاس، ایمن آباد اور کامونکی ماڈل بازاروں کی بیوٹیفیکیشن کے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ نیسپاک اور ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے منصوبے پر بریفنگ دی۔