سرکاری ملازم کے گھر نامعلوم افراد کی فائرنگ، دروازہ گولیوں سے چھلنی

سرکاری ملازم کے گھر نامعلوم افراد  کی فائرنگ، دروازہ گولیوں سے چھلنی

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )سرکاری ملازم کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، دروازہ گولیوں سے چھلنی ہوگیا۔ ریلوے روڈ کے رہائشی محمد علی ثمر محکمہ تعلیم میں ملازم ہیں۔

کے گھر پر گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ،متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایف آئی آر متن کے مطابق مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ طلحہ چٹھہ، اسامہ خان، احمد جگ، محمود مودی، عبداللہ وڑائچ، علی رضا اور دیگر افراد شہر میں مبینہ طور پر 302 کے نام سے ایک گروہ چلا رہے ہیں جو علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے اور کمزور افراد پر تشدد میں ملوث ہے ۔ مدعی کے مطابق مذکورہ افراد کے خلاف دی گئی درخواست کے بعد انہیں شدید خدشات لاحق تھے اور قوی شبہ ہے کہ اسی پاداش میں ان کے گھر پر فائرنگ کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں