حافظ آباد:گندم کی پیدوار بڑھانے کے حوالے سے کسان سیمینار
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت عرفان اﷲ نے کہاہے کہ گندم کی بہتر پیداوار کسانوں کی خوشحالی اور شعبہ زراعت کی ترقی کی ضامن ہے ۔
حکومت پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں ، زمینداروں کی بہتری اور صوبہ بھر میں زرعی انقلاب کیلئے کسان کارڈ ، گرین ٹریکٹر سکیم اور جدید زرعی آلات کی سستے داموں فراہمی وزیراعلیٰ کے انقلابی پروگرام ہیں۔ ا نہوں نے ان خیالات کا اظہار حافظ آباد میں گندم کی بہتر پیداوار کے سلسلہ میں منعقدہ کسان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد وقاص سمیت دیگر افسر وں نے بھی خطاب کیاجبکہ کسانوں ، زمینداروں کی بڑی تعداد سیمینار میں شریک تھی ۔