کرغزستان میں وفات پانے والا نوجوان گوجرانوالہ میں سپردخاک

 کرغزستان میں وفات پانے والا  نوجوان گوجرانوالہ میں سپردخاک

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )کرغزستان میں وفات پانے والے نوجوان کو گوجرانوالہ میں سپردخاک کر دیا گیا ۔

بتایاگیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نوشہرہ ورکاں چوہدری محمد یوسف کے صاحبزادے ڈاکٹر ذیشان یوسف کی نماز جنازہ زرعی کالونی گوجرانوالہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈاکٹر شکیل احمد ڈائریکٹر زراعت گوجرانوالہ ڈویژن، ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نذیر، ابوذر مہدی ایڈووکیٹ صدر تحصیل بار ،راشد چودھری صدر پریس کلب ، میاں جاوید چودھری ایڈووکیٹ سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں