منچرچٹھہ میں بااثر شخصیات کا قبرستان کی اراضی پر قبضہ

 منچرچٹھہ میں بااثر شخصیات کا قبرستان کی اراضی پر قبضہ

جامکے چٹھہ(نامہ نگار ) گاؤں منچرچٹھہ میں بااثر شخصیات کی جانب سے قبرستان کی تقریباً 10 ایکڑ سرکاری اراضی پر مبینہ طور پر ناجائز قبضہ کرکے وہاں فصل کاشت کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس پر اہلِ علاقہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔

مقامی شہریوں کے مطابق مذکورہ زمین عرصہ دراز سے بطور قبرستان مختص تھی، تاہم بااثر افراد نے اس پر قبضہ جما کر کاشتکاری شروع کردی ۔دوسری جانب گاؤں کی نکاسی آب کیلئے شاملا ٹ کی تقریباً 12 ایکڑ کارآمد اراضی جس پر تالاب (چھپڑ) قائم ہے ، اس شاملات چھپڑ والی جگہ پربااثرشخصیات نے بھینسوں کے ڈیرے بنارکھے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ بروقت اقدامات کرے تو اس شاملات چھپڑ والی جگہ پر ناجائز ڈیرے داری ختم کرکے نکاسی آب کے لئے مختص کیاجائے ۔اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں