اسلام اخوت، بھائی چارے اور ایثار کا درس دیتا ہے :رانا نذیراحمد

اسلام اخوت، بھائی چارے اور  ایثار کا درس دیتا ہے :رانا نذیراحمد

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا نذیراحمد خاں آف یونین کونسل کوریکی نے کہا ہے کہ۔۔۔

 شبِ قدر اﷲ تعالیٰ کی طرف سے امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے جس میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بھی زیادہ ہے یہ بابرکت رات ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگنے ، توبہ کرنے اور اﷲ تعالیٰ کے حضور جھکنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں خصوصی طور پر شبِ قدر کی برکتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے دعائیں کرنی چاہئیں ۔ رانا نذیراحمد نے مزید کہا کہ اسلام ہمیں اخوت، بھائی چارے اور ایثار کا درس دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں