اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت:صدر ڈسٹرکٹ بار شیخو پورہ

اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا وقت کی اہم  ضرورت:صدر ڈسٹرکٹ بار شیخو پورہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق تحصیل صدر محمود عنصر ورک آف امریکہ نے دوست واحباب کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا

 جس میں تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور غلام تقی بریار اور شبیر حسین بھٹی، لیگی رہنما ملک محمد سلیم، سینئر صحافی مرزا خادم حسین ،عرفان ورک سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی ۔مہمان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ شہباز احمد ورک نے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک بھائی چارے ، محبت اور ایثار کا درس دیتا ہے اور ایسے اجتماعات باہمی روابط کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہمیں مل کر علاقے کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں