سیالکوٹ:نوجوان کا ہاتھ چارا کاٹنے والی مشین میں آ گیا
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سبز پیر موڑ کنگرہ روڈ تحصیل پسرور نوجوان کاہاتھ چارہ کاٹنے والی مشین میں آ گیا۔
جانوروں کے لیے چارہ کاٹتے ہوئے 32سالہ محمد شاہد کا ہاتھ مشین میں آ گیا۔ ریسکیورز نے بروقت پہنچ کر نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا۔