ڈسکہ:واداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

 ڈسکہ:واداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

سیوکی کے قریب کامران سے 10ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا گیا

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹر سائیکل اور مال وزر سے محروم ہوگئے ۔سوہاوہ میں محمدعباس کے کارخانہ سے 6لاکھ روپے کا سامان 3عدد موٹریں،بیرنگ گیئرموٹرز 4عدد، سکریپ6سو کلو وغیرہ چوری ، منڈیکی گورائیہ میں عرفان اور بیوی کی عدم موجودگی میں نامعلوم سیف الماری سے 5لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے ، محمدوحید راجوکے کے قریب فیکٹری سے اے ٹی ایم کارڈ استعمال کر کے نکلا تو دونامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر 10ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ، سیوکی کے قریب دونامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر سلیمان سے نقدی 7ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا، سیوکی کے قریب دونامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر محمدکامران سے 10ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا ، گھوئینکی سٹی ہاؤسنگ میں سید حسنین شاہ کی سینٹری شاپ کی دیوار توڑکر سنک لیور، باتھ سیٹ، یونین وال، ہیڈل وال وغیرہ چوری، بھوبھنگی میں گوہر عدنان بیگ کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں