کامونکے :ریلوے انجن کے سامنے کود کر نا معلوم شخص نے خودکشی کر لی
کامونکے (نامہ نگار )گوجرانوالہ سے لاہور جانے والے خالی لوکوموٹیو کے سامنے نامعلوم شخص نے خودکشی کرلی۔
لوکوموٹیو ڈرائیور کے مطابق شخص نے پہلے ریلوے ٹریک عبور کیا اور پھر دوبارہ ٹریک پر آ کر انجن کے سامنے کھڑا ہوگیا۔ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت نہ ہو سکی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فوری کارروائی کی گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔