گلیانہ :بیکریوں پر ناقص صفائی ، مضر صحت اشیا فروخت

گلیانہ :بیکریوں پر ناقص صفائی ، مضر صحت اشیا فروخت

فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ تمام بیکریوں کا دورہ کر کے کارخانے بھی چیک کرے :شہری

گلیانہ (نامہ نگار )ملکہ اور گردونواح میں مبینہ طور پر بیکریوں پر ناقص اور مہنگی چیزوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ، بیکریوں کے کارخانوں میں صفائی کے بھی ناقص انتظامات ہیں جہاں پر مکھیاں،چھپکلیاں اور دیگر کیڑے مکوڑے پھرتے رہتے ہیں۔شہریوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ تمام بیکریوں کا دورہ کر کے باقاعدہ کارخانے بھی چیک کرے اور انکو چیزوں کے معیار کے بارے میں بھی پابند کیا جائے کہ کسی چیز کی ناقص پروڈکشن نہ کی جائے ۔حفظان صحت کے عین اصول کے مطابق انکے معیار کو باقاعدہ ہر ماہ چیک کیا جائے اور سرکاری ریٹ کے مطابق بیکری آئٹم فروخت کرنے کا پابند کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں