کامونکے :لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 4خواتین پر تشدد
کامونکے (نامہ نگار ) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 4خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
ٹبہ محمد نگر میں غلام فرید کی بیٹی کو گھریلو ناچاقی پر شوہر عثمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ شریف پورہ میں معمولی تلخ کلامی پر عالیہ رفیق کو ہمسایوں کوثر، صبا ، گلشن اور نورین نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واہنڈو میں نبیلہ کو شوہر ارشد نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ نٹھرانوالی میں عروسہ کو گالی گلوچ سے منع کرنے پر محلہ داروں رمیش، یوسف، عاشر، شاہ زیب اور اندریاس نے مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔