تتلے عالی :گھر میں گھس کر لڑکی سے زیادتی کی کوشش پر مقدمہ
تتلے عالی(نامہ نگار )گھر میں گھس کر 15سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نواحی گاؤں تنگ خورد کی بیوہ یاسمین گزشتہ روز تیمار داری کیلئے لاہور گئی ہوئی تھی گھر میں اس کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا موجود تھے ،رات ایک بجے ملزم نوید چھت کے راستے گھر میں داخل ہوا اس کی 15سالہ بیٹی(ص) سے زیادتی کی کوشش ،دادی کے جاگنے پر ملزم فرار ہوگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔