نوشہرہ ورکاں :مخالفین کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

نوشہرہ ورکاں :مخالفین کی فائرنگ  سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مخالفین کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا۔ گزشتہ روز نواحی گاؤں ہردو اودھے میں انور چندھڑ اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے تین نوجوان زخمی ہوئے تھے۔

 جنہیں طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج 25 سالہ ریحان ولد غفران گجر سکنہ ہردو اودھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زخمی 25 سالہ وقاص اور 12 سالہ حسنین کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں