تھانہ علی پورچٹھہ کا فرنٹ ڈیسک ایک ہفتے سے بند، شہری خوار

تھانہ علی پورچٹھہ کا فرنٹ ڈیسک  ایک ہفتے سے بند، شہری خوار

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )تھانہ علی پورچٹھہ کا فرنٹ ڈیسک ایک ہفتے سے بند، شہری مشکلات کا شکار، اہم سروسز معطل ہو گئیں ۔

شہری کریکٹر سرٹیفکیٹ، ویریفکیشن اور دیگر قانونی دستاویزات کے حصول کیلئے تھانے کا رخ کرتے ہیں مگر مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو رہا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی خرابی کو جواز بنا کر ایک ہفتے سے کام بند رکھا ہواہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں