وزیرآباد:کم وزن روٹی تندورمالک کو 70 ہزار جرمانہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلع وزیرآباد میں مصنوعی مہنگائی اور روٹی کا وزن کم کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
تحصیلدار عون عباس چٹھہ نے گراں فروشی کرنیوالے تندور مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے روٹی کا وزن کم کرنے پر 70ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ تحصیلدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مصنوعی گراں فروشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔