تتلے عالی:ڈکیتی اور قتل کے گرفتار 3ملزموں سے ناجائز اسلحہ برآمد
تتلے عالی (نامہ نگار) - تتلے عالی پولیس نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمات میں گرفتار تین ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، قتل کے مقدمہ کے نامزد ملزم ارشد سکنہ جوگی ولا کی تفتیش کے دوران اس کے گھر سے 30 بور پسٹل برآمد ہوا۔ جبکہ ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار ملزمان اسد سکنہ تتلے عالی اور بلال سکنہ بھدے کے گھروں سے واردات میں استعمال ہونے والا دو عدد 30بور پسٹل برآمد کیا گیا۔