میرٹ کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح، فیصل ممتاز
ریاستی اداروں کی مضبوطی،بہتر طرز حکمرانی کیلئے شفافیت یقینی بنا رہے
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے ریٹائرڈ ڈی آئی جی پولیس راجہ عرفان سلیم نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح میرٹ ہے اور باصلاحیت افراد ہمیشہ اپنی جگہ خود بناتے ہیں، حکومت ایسے افسران اور اہل افراد کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی جنہوں نے اپنی خدمات سے ریاست اور عوام کی خدمت کی مثال قائم کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر طرز حکمرانی فراہم کی جاسکے، ریاستی اداروں کی مضبوطی اور بہتر طرز حکمرانی کیلئے میرٹ اور شفافیت کو ہر سطح پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔