راولپنڈی، ڈکیتی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی، ڈکیتی و موٹرسائیکل چوری کی  وارداتوں میں مطلوب 2رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔۔

 زیر حراست گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکل، 2لاکھ سے زائد مالیت کے چھینے گئے 5موبائل فون و رقم 80ہزار روپے برآمد ہوئے، زیر حراست گینگ کا ایک رکن قبل ازیں ڈکیتی کے مقدمہ میں اشتہاری بھی ہے اور سال 2024سے پولیس کو مطلوب تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں