حافظ آباد:4ماہ میں 3363ملزم گرفتار‘ جرائم میں کمی

حافظ آباد:4ماہ میں 3363ملزم گرفتار‘ جرائم میں کمی

میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیوں سے ضلع میں جرائم کی شرح کم ہوئی :ڈی پی او

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا‘نامہ نگار) ضلع حافظ آباد پولیس نے چار ماہ کے دوران مجموعی طور پر 3363ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں 708 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ اس دوران 210 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ 249 منشیات فروشوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔منظم جرائم کے خلاف کارروائیوں میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں، جن میں 19ڈکیت گینگز کے 55کارندو ں سمیت 948ڈکیت و چوروں کی گرفتاری شامل ہے ۔ ان سے 11کروڑ 46لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد کامران حمید کا کہنا ہے کہ پولیس میں میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ اصولوں کو بنیاد بنا کر اصلاحات اور مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اہم عہدوں، بالخصوص ایس ایچ اوز اور دیگر کلیدی پوسٹوں پر افسران کی تعیناتی مکمل میرٹ اور انٹرویوز کی بنیاد پر کی گئی ہے ، جس کا مقصد کارکردگی، شفافیت اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہے ۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ میرٹ کی بنیاد پر کی گئی تعیناتیوں کے نتیجے میں ضلع میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے ، جس میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 100فیصد کمی، رابری کے واقعات میں 50فیصد کمی اور مجموعی جرائم کی شرح میں 20فیصد کمی دیکھی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں