ورکرز ویلفیئر گرلز سکول میں تقریب تقسیم انعامات کاانعقاد
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ورکرز ویلفیئر ہائر سیکنڈری اسکول گرلز پیپلز کالونی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں پوزیشن ہولڈر طالبات میں ٹرافیاں اور اساتذہ میں بہترین کارکردگی پر تعریفی شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی کوآرڈینیٹر ٹو انرجی لیبر منسٹر عطا فرید چودھری تھے ، جبکہ پرنسپل میڈم شبانہ کوثر، مزدور رہنما، والدین اور طالبات کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔