ہیڈبمبانوالہ:وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے وسامان سے محروم
ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار) ہیڈبمبانوالہ میں پانچ مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہونا پڑا۔
بتایاگیاہے کہ واہلے کے میں محمد بشیر کے گھرسے 4لاکھ کے زیورات ، جامکے چیمہ کے عرفان احمد کی دکان سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون چوری ہو گئے ، محمد اقبال اوراہلیہ سے ویروالا پل کے قریب 50ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے گئے ۔ منڈیکی گورائیہ میں علی حسن کی د کان کی دیوار پھاڑ کر نامعلوم ملزمان نے نقدی 10 ہزار روپے اور 78 کبوتروں کو چوری کر لیا۔ گلشن اقبال کالونی میں ڈاکٹر بابر ملک کی حویلی میں ملزمان نے دیوار پھلانگ کر کمرے کا دروازہ توڑ دیا اور نقدی 6 ہزار روپے کے علاوہ 5 ہزار روپے مالیتی جنگلے کا لوہا چوری کر کے لے گئے ۔