سیالکوٹ:ایک ٹانگ سے معذور سمیت 2منشیات فروش گرفتار

سیالکوٹ:ایک ٹانگ سے معذور  سمیت 2منشیات فروش گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حاجی پورہ پولیس نے ایک ٹانگ سے معذور منشیات فروش کو بھی گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ انسپکٹر میاں عبدالرزاق کی زیرنگرانی حاجی پورہ بن کے قریب پولیس ٹیم نے دوران چیکنگ ایک مشکوک شخص کو روکا دوران تلاشی ملزم غلام شبیر کے قبضہ سے دو کلو دو سو گرام چرس جبکہ حاجی پورہ ڈسکہ روڈ پر نصیر بٹ کے قبضہ سے دو کلو ایک سو گرام چرس برآمد کر لی گئی ملزم ایک ٹانگ سے معذور ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں