سیالکوٹ :غیر قانونی تعمیرات پر 5دکانیں ، گودام اور فلیٹ مسمار

 سیالکوٹ :غیر قانونی تعمیرات پر 5دکانیں ، گودام اور فلیٹ مسمار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5دکانیں مسمار کر دیں۔

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کی زیر نگرانی حاجی پورہ بند روڈ پر بغیر لینڈ یوز کنورڑن اور نقشہ کی منظوری کے تعمیر کی گئی 5دکانوں، 3 گوداموں اور ایک فلیٹ کو گرا دیا گیا۔آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا اور موقع پر عملہ بھی موجود رہا تاکہ کارروائی کو مؤثر بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں