فضائل اختر کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی :سی ای او ایجو کیشن

فضائل اختر کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی :سی ای او ایجو کیشن

40سال کے دوران بے شمار طلبہ کو زیور تعلیم سے آ راستہ کیا :اختر علی کا خطاب

گلیانہ(نامہ نگار)گورنمنٹ تعلیم القرآن ہائی سکول کھاریاں کے پرنسپل چودھری محمد فضائل اختر محکمہ تعلیم میں 40سالہ خدمات کے بعد ریٹائر ڈہو گئے ۔ اس موقع پر مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،مہمانِ خصوصی سی ای او ایجوکیشن گجرات اختر علی خان تھے ۔سی ای او نے اپنے خطاب میں فضائل اختر کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی تعلیم کے فروغ کیلئے وقف کیے رکھی اور بے شمار طلبہ کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا۔تقریب میں محکمہ ایجوکیشن سے وابستہ افسر وں سمیت اساتذہ کرام، وکلا، بزنس کمیونٹی اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں نمایاں طور پر محترمہ طاہرہ رشید پرنسپل گورنمنٹ اصغر علی ڈگری کالج برائے خواتین کھاریاں اور ڈاکٹر عمران قریشی پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کھاریاں شامل تھے ۔دیگر افسر وں میں روبینہ ناصر ڈی ای او، ثمرین اشرف ڈی ای او ایلیمنٹری، چودھری محمد فاروق ڈی ای او ایلیمنٹری ، رخسانہ قدیر سابق ڈی ای او گجرات، اظہر اقبال ڈی ای او وزیرآباد، ڈاکٹر افتخار احمد ڈپٹی ڈی ای او کھاریاں، ساجد ندیم نت صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات بھی شریک تھے ۔ مقررین نے کہا کہ فضائل اختر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں