جلالپور بھٹیاں سے محمود پور تک سڑک کی خستہ حالی‘مسافر پریشان
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )جلالپور بھٹیاں سے محمود پور اور محمود پور سے چھنی تھتھلاں تک سڑک کی خستہ حالی اور ٹھیکیدار کے غائب ہوجانے سے ملحقہ دیہات کے لوگ پریشان ہوکر رہ گئے ۔
علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک پر پتھر پڑا ہے جہاں سے گزرنا بھی محال ہوچکا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک کی عدم تعمیر کا فوری نوٹس لیکر ذمہ دار وں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اور اس شاہراہ کی تعمیر کو جلد ازجلد مکمل کروا کر عوام کو پریشانی سے بچایا جائے ۔