جھانٹلہ تا ڈوگہ تہال کارپٹڈ سڑک پر سپیڈ بریکرز کی بھرمار

 جھانٹلہ تا ڈوگہ تہال کارپٹڈ سڑک پر سپیڈ بریکرز کی بھرمار

پہاڑ نما رکاوٹوں کے با عث گاڑیاں برباد ،تھڑوں سے سڑک تنگ ، سفر محال

گلیانہ (نامہ نگار )نواحی قصبہ جھانٹلہ تا ڈوگہ تہال کارپٹڈ سڑک پر سپیڈ بریکرز کی بھرمار ہو گئی ۔تفصیل کے مطابق ملکہ کا نواحی قصبہ جھانٹلہ تا ڈوگہ تہال سڑک جسکی لمبائی تقریباً 8 کلو میٹر ہے اس میں ڈیڑھ درجن کے قریب سپیڈ بریکرز بنے ہوئے ہیں جنکی وجہ سے نہ صرف گاڑیوں کی تباہی ہو رہی ہے بلکہ منٹوں کا سفر گھنٹے میں تبدیل ہو رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے اپنی مرضی سے اپنے اپنے گھروں کے سامنے پہاڑ نما سپیڈ بریکرز اور بڑے بڑے تھڑے قائم کر رکھے ہیں جسکی وجہ سے سڑک بھی تنگ ہو چکی ہے ۔علاقہ مکینوں نے پیرا فورس گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری سڑک کی چوڑائی کی پیمائش کی جائے اور اس پر قائم نا جائز سپیڈ بریکرز اور تھڑوں کو ہٹایا جائے تاکہ گاڑیاں تباہی سے بچ سکیں اور سفر میں آ سانی ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں