ملکی سلامتی محفوظ ہاتھوں میں ہے :بیرسٹر عثمان چیمہ
احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا)سینئر رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عثمان چیمہ نے کہا ہے ملکی سلامتی محفوظ ہاتھوں میں ہے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں گونج رہا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہلوان اقبال بٹ کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا ۔انہوں نے کہا ضلع وزیرآباد میں میرے خاندان نے ہمیشہ اصولوں اور واضح داری کی سیاست کرتے ہوئے عوامی مفاد کی بہتری کیلئے کرپشن سے پاک منصوبہ جات دئیے حلقہ بھر کے عوام کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور کھلے رہیں گے اس موقع پر محسن بٹ، اویس بٹ، شفیق بٹ، الیاس بٹ،بلال چیمہ،افضل بٹ،اکرام لک،علی افضل دھوتھڑ، نثار بٹ، ریاض ودیگرموجود تھے۔