علی پورچٹھہ :زرعی موٹریں و آلات چوری پر کسان سراپا

علی پورچٹھہ :زرعی موٹریں  و آلات چوری پر کسان سراپا

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ اور نواحی علاقوں میں چور گینگ سرگرم،زرعی موٹریں و آلات چوری پر کسان سراپا احتجاج بن گئے ۔

پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ۔ کوٹ مہر علی میں گزشتہ رات چور زمیندار امتیاز ڈھلو، نصیر کھرل، مبشر الحسن، آصف کھرل اور منشا کے ڈیروں سے چور زرعی موٹریں، سولر پلیٹوں کی تاریں، 4 سیلنگ فین، ڈونکی پمپ، لوہے کی ریڑھی اور قیمتی کیبل تار چرا کر فرار ہو گئے ۔متاثرہ کسانوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں چوری کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے انکی محنت اور روزگار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ کسانوں نے شدید احتجاج کرتے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فوری چور گینگ کا سراغ لگا کر گرفتار کرے اور دیہی علاقوں میں گشت بڑھایا جائے تاکہ وارداتوں کا سدباب کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں