طالبہ سے نازیاب حرکت کرنیوالا ملزم نیفے میں پستول چلنے سے زخمی،گرفتار
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)دو روز قبل ٹیوشن جاتی چودہ سالہ طالبہ سے نازیاب حرکت کرنے والا ملزم شہزادہ گلفام پولیس کو دیکھ کر بھاگتے ہوئے گرنے سے نیفے میں اٹکا پسٹل چل جانے سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔
کوٹ اسحاق کے رہائشی موٹر سائیکل سوار اوباش شہزادہ گلفام نے لدھیوالہ کے محلہ قرآن محل میں ٹیوشن جاتی چودہ سالہ طالبہ (م) سے نازیبا حرکت کی جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سی پی او ڈاکٹر غیاث گل نے گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔ سی سی ڈی پولیس نے رات گئے ملزم کی گرفتاری کیلئے ناکہ لگا رکھا تھا کہ ملزم پولیس کو دیکھ کر بھاگتے ہوئے پسٹل چلنے سے زخمی ہو گیا پولیس نے ملزم شہزادہ گلفام کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔