مسلح افراد کا موضع مان میں محنت کش کے گھر پر دھاوا

 مسلح افراد کا موضع مان میں  محنت کش کے گھر پر دھاوا

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)درجن سے زائد مسلح افراد کا موضع مان میں محنت کش کے گھر پر دھاوا خواتین اور بچوں پر ڈنڈوں سے تشدد، ہوائی فائرنگ کرتے رہے ۔

تھا نہ لدھیوالہ کے علاقے موضع مان کے اکبر نے ناصر کے خلاف تھانہ لدھیوالہ میں درخواست دے رکھی تھی جسکی رنجش پر گزشتہ روز ناصر نے اپنے بیٹوں مہراب ،سمیر،ذوالفقار ،افتخار ،عمران سمیت درجن سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ اکبر کے گھر دھاوا بول دیا اور اسکی اہلیہ فرح ناز بیٹوں سعد ،عزیز حسن،ہاشم اکبر اور اسے ڈندوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اکبر کی داڑھی کے بال بھی نوچ ڈالے ملزم ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے اہل دیہہ کے جمع ہونے پر ملزم قتل کی دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے تھانہ لدھیوالہ پولیس نے بارہ سے زائد ملزموں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں