گوجرانوالہ :مبینہ مقابلے ،چار ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی، گرفتار

گوجرانوالہ :مبینہ مقابلے ،چار ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی، گرفتار

زین ، عدنان عرف فیضان ، یوسف اور آفتاب مختلف مقامات سے پکڑے گئے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار ریکارڈ یافتہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں پولیس نے ریڈ کے دوران ملزم زین اور عدنان عرف فیضان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جنہوں نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی۔اسی طرح تھانہ اروپ کے علاقہ میں چوری کے مقدمات میں مطلوب ریکارڈ یافتہ ملزم یوسف عرف شہباز نے پولیس ریڈ کے دوران فرار ہونے کی کوشش کی اور چھت سے چھلانگ لگا کر زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ادھر تھانہ لدھیوالا وڑائچ کے علاقہ میں بھی پولیس کارروائی کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم آفتاب فرار ہونے کی کوشش میں گر کر زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں