سٹینڈ پر کھڑاآٹو رکشہ غائب ، گھر سے ہزاروں روپے مالیتی سامان چوری
راہوالی (نمائندہ دنیا )سٹینڈ پر کھڑاآٹو رکشہ غائب ، گھر سے ہزاروں روپے مالیتی سامان چوری، محلہ سلیم پورہ کے رہائشی رفاقت نے اپنا آٹو رکشہ خان سٹینڈ پر رات کو کھڑا کیا
جب صبح اُٹھ کر رکشہ لینے گیا تو رکشہ غائب تھا جسے چور چرا کر لے گیا ترگڑی روڈ کے رہائشی غلام محی الدین کے گھر سے چور 35ہزار روپے مالیتی سامان واشنگ مشین، سلائی مشین ودیگراشیالے گئے ریلوے پھاٹک پر جوس کارنر شاپ سے چور جوسر مشین ،جنریٹر وغیرہ مالیتی 45ہزار کا چرا کر لے گئے سکول ٹیچر سید باسط کے گھر سے چور آؤٹر اے سی لے گئے ۔