دربار حضرت سخی سرور ؒ پر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد حضرت سخی سرور رحمتہ اللہ علیہ کے احاطہ میں دھونکل ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام کیا گیا۔
سہارا ویلفیئر فاؤنڈیشن اوسلو ناروے نے برائے ایصال ثواب ارشاد بیگم مر حومہ واٹر فلٹریشن پلانٹ عطیہ کیا۔چیئرمین سہارا ویلفیئر فاؤنڈیشن حافظ اسلم حق، چوہدری الماس جوندہ،سلطان جوندہ،چیئرمین دھونکل ڈویلپمنٹ سوسائٹی سید عمران علی مجددی،علامہ شہزاد مجددی،احمد مجتبیٰ جوندہ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر، اسلم جوندہ،بشارت جوندہ، اجمل جوندہ، جمیل جوندہ،چیئرمین ڈی پی سی نعیم بٹ،یاسر عرفات جوندہ،اسد محمود جوندہ،بلال جوندہ،اختر جوندہ،مولا نا وارث ودیگرمعززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔حافظ اسلم حق نے خطاب کرتے کہا سہارا ویلفیئر فاؤنڈیشن کئی سال سے ملک بھر میں صاف پانی کی فراہمی پر کام کررہی ہے مختلف علاقوں میں 80 فلٹریشن پلانٹ لگا چکی ہے دربار سخی سرور ؒ پر 81واں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگارہی ہے ۔