کھیلوں کے فروغ کیلئے دوستانہ کرکٹ میچ ،انعامات تقسیم

کھیلوں کے فروغ کیلئے دوستانہ  کرکٹ میچ ،انعامات تقسیم

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)کھیلوں کے فروغ کیلئے وسیم الیکٹرونکس زیرِ اہتمام دوستانہ کرکٹ میچ ہوا۔

سی ای او خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ورکرز کے دو گروپس سیالکوٹ زون اور ڈسکہ زون کے درمیان کرکٹ میچ کا انعقاد اس امر کی واضح مثال ہے کہ اگر نوجوانوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لا سکتے ہیں کھیلوں میں دلچسپی نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتی ہے اور انہیں جسمانی طور پر مضبوط اور ذہنی طور پر متوازن بناتی ہے ۔میچ میں سیالکوٹ زون کے کھلاڑیوں نے فتح حاصل کی جس پر خالد وسیم ایڈووکیٹ اور شمس عمران نے کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کیے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں