سکیورٹی خدشات پر ہائی الرٹ، ہیوی ٹریفک عارضی بند

سکیورٹی خدشات پر ہائی  الرٹ، ہیوی ٹریفک عارضی بند

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے پیش نظر سکیورٹی خدشات پرگوجرانوالہ میں اہلکاروں کوہائی الرٹ کرد یاگیا۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موٹر وے اینڈ ہائی وے پولیس اور ضلع پولیس کی ناکہ بندیاں کر دی گئی ہیں ۔ گوجرانوالہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی ہیوی ٹریفک کو عارضی طور پر بند جبکہ مختلف مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز اور سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں