تاجراور دکاندار حافظ آباد میں توڑپھوڑ پر سراپا احتجاج

تاجراور دکاندار حافظ آباد  میں توڑپھوڑ پر سراپا احتجاج

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)حافظ آباد کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے پر تاجراور دکاندار سراپا احتجاج بن گئے ۔

مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ امجد کی قیادت میں احتجاج کرتے کہا سیوریج پائپ لائنیں بچھانے کیلئے چند ماہ قبل کروڑوں مالیت سے تعمیر کردہ نئی سڑکوں کی اکھاڑ بچھاڑ کی گئی ٹھیکیدار گہرے چھوڑ کر غائب ہوچکا ہے جبکہ اہم شاہراہوں اور بازاروں میں جگہ جگہ پتھروں اور پائپوں کے ڈھیر لگاکر کاروبارتباہ کردیا گیاہے ۔ ونیکے چوک، افضل مارکیٹ، فیصل بازار ، مدھریانوالہ بائپاس ، کولو روڈ ، ریلوے روڈ، علی پورروڈپر ایک ماہ سے پتھروں اور پائپوں کے بڑے بڑے ڈھیر پڑے ہیں جنکی وجہ سے حادثات بھی رونماہورہے ہیں جبکہ ناقص اور چھوٹے پائپس بچھانے سے سیوریج پراجیکٹ کی افادیت بھی ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں