ساؤنڈ سسٹم لگانے پر رقاصہ سمیت 8گرفتار،دونوں دولہے اوروالد فرار
تتلے عالی(نامہ نگار )مہندی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم لگانے پر رقاصہ سمیت8 گرفتار ،دونوں دولہے اوروالد فرار ہو گئے۔
نواحی گاؤں گھمن والا کے مقامی میرج ہال میں گوجرانوالہ کے عماد آصف اور حسنین شیخ کی مہندی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم پر لڑکیاں نیم برہنہ لباس پہن کر ڈانس کر رہی تھیں، پولیس نے کارروائی کرکے لاہور کی ڈانسر آمنہ، معظم ، سلیمان،زین ،لیاقت ،فہیم،افضال، رضوان کو گرفتار کرلیا جبکہ دونوں دولہے عماد آصف اور حسنین شیخ ان کے والد آصف اورطاہر محمود فرار ہو گئے ۔