طلاق سرٹیفکیٹ کیلئے رشوت لیتے سیکرٹری یو نین کو نسل گرفتار

طلاق سرٹیفکیٹ کیلئے رشوت  لیتے سیکرٹری یو نین کو نسل گرفتار

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے سیکرٹری یونین کونسل کو35 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین عمران الحق نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کرتے سیکرٹری یونین کونسل محمد انار کو 35ہزار روپے رشوت لیتے گرفتارکر لیا ، ملزم کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدم درج کر لیا گیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ سیکرٹری یونین کونسل نے طلاق کا موثر سرٹیفکیٹ کے اجرا کیلئے رشوت لی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں